ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یہ مودی حکومت ملک کی حفاظت کس طرح کرے گی جو رافیل فائلوں کی حفاظت نہیں کر سکتی:ممتا بنرجی

یہ مودی حکومت ملک کی حفاظت کس طرح کرے گی جو رافیل فائلوں کی حفاظت نہیں کر سکتی:ممتا بنرجی

Fri, 08 Mar 2019 19:40:34    S.O. News Service

کولکاتہ،8مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعہ کو مرکز کی نریندر مودی حکومت کو اقتدار سے باہر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان پر ملک کا خزانہ چرانے کا الزام لگایا اور کہا جو رافیل فائلوں کو بچا کر نہیں رکھ سکا، وہ ملک کی حفاظت کس طرح کرے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں کشمیر میں دہشت گردانہ واقعات میں 260 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور وادی میں بی جے پی قیادت این ڈی اے حکومت امن نہیں لا سکتی کیونکہ اس کی میعاد نکل گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ انتخابات کے بعد مرکز میں آنے والی نئی حکومت کشمیر میں امن اور استحکام لے کر آئے گی۔ممتا بنرجی یہاں خواتین کا عالمی دن کے موقع پر منعقد ایک ریلی سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے اس ریلی میں آسنن لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کے انتخابی مہم کی بھی شروعات کی۔ انہوں نے کہاکہ نریندر مودی حکومت نے اس ملک کا سارا خزانہ چرا لیا ہے اور اس کا استعمال اپنی پارٹی کے فنڈ کے لئے کررہے ہیں۔یہ حکومت ملک کی حفاظت کس طرح کرے گی جو رافیل فائلوں کی حفاظت نہیں کر سکتی۔


Share: